Sports
فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لنکا پریمئیر لیگ میں واپسی
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لنکا پریمئیر لیگ میں واپسی ہوگئی۔ترجمان ایل پی ایل کے مطابق شاہین آفریدی پلے آف مرحلے کے لیے کینڈی رائلز کو جوائن کررہے ہیں۔ شاہین
مصنف UrduPoint134K بار پڑھا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لنکا پریمئیر لیگ میں واپسی ہوگئی۔ترجمان ایل پی ایل کے مطابق شاہین آفریدی پلے آف مرحلے کے لیے کینڈی رائلز کو جوائن کررہے ہیں۔ شاہین آفریدی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر لیگ مرحلے کے بعد وطن واپس آگئے تھے۔یاد رہے لنکا پریمئیر لیگ کا پلے آف مرحلہ 5 اگست سے کولمبو میں شروع ہو رہا ہے جبکہ خوشدل شاہ اور حسن نواز بھی کینڈی رائلز کا حصہ بن گئے ہیں۔



