بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) ذیاد اکرم خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان (پرسوں)جمعرات کو کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کو شایان شان طریقے سے منعقد کروانے کے لئے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،ذیاد اکرم خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 16 اگست سے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گااور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے