معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اور ٹیک ٹاکرز انٹر سکول کے مقابلے شامل ہیں اور ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 7 اگست کو کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ واضع رہے کہ پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔



