Sports
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے واحد میڈل جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ وطن واپس پہنچ گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) کامن ویلتھ گیمز گلاسگو میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ وطن واپس پہنچ گئیں،وطن واپسی پر میڈلسٹ باکسر کا لاہور ایئر پورٹ پر شاندار اس
مصنف UrduPoint52K بار پڑھا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) کامن ویلتھ گیمز گلاسگو میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ وطن واپس پہنچ گئیں،وطن واپسی پر میڈلسٹ باکسر کا لاہور ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا ہے،وہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں۔فاطمہ زہرہ کو 60 کے جی کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کینیڈین باکسر سے شکست ہوئی تھی۔



