پاکستانی اتھلیٹ عطا اللہ امریکہ میں ورلڈ انڈر-20 اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گا، چوہدری اصغر علی گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر علی گل نے کہا ہے کہ پاکستانی اتھلیٹ عطا اللہ ورلڈ انڈر-20 اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان م

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر علی گل نے کہا ہے کہ پاکستانی اتھلیٹ عطا اللہ ورلڈ انڈر-20 اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گا اور ورلڈ انڈر-20 اتھلیٹکس چیمپئن شپ (آج)بدھ 5 اگست سے امریکہ میں شروع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ انڈر-20 اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑی اپنی قسمت آزمائی کریں گے جبکہ 100 میٹر ریس کے مقابلوں میں عطا اللہ پاکستان کی پہلی بار کسی انٹرنیشنل مقابلے نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روواں برس جون میں پشاور میں کھیلی گئی نیشنل جونیئراتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عطا اللہ 100 اور 200 میٹر ریس میں قومی جونیئر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور دونوں ایونٹس کا ریکارڈ ہولڈرز بھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری اصغر علی گل نے کہاکہ عطا اللہ کو ورلڈ انڈر-20 اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے امریکہ بھیجوانے فیصلہ ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل محمد اکرم ساہی اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے میرٹ پر کیا ہے اور عطا اللہ ایک نیا کھلاڑی ہے اور اس کو بین الاقوامی سطح پر سیکھنے کا موقع بھی ملے گا کیونکہ پہلی بار کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کر رہا ہے۔ کوچنگ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عطا اللہ کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور عطا اللہ کو تربیت دینے میں عابد ناظم آفریدی اور جعفر حسین شاہ کا بہت بڑا کردار رہا ہے دونوں کوچز نے اس پر بہت محنت کر رکھی ہے۔



