عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز کی شادی کی تاریخ سے متعلق رپورٹس سامنے آ گئیں۔
رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے ایک ساتھ رہنے والے رونالڈو اور جارجینا اب شادی کرنے جا رہے ہیں، جوڑے کی شادی پرتگال کے جزیرے مڈیرا میں ہونے کی اطلاعات ہیں، جہاں رونالڈو پیدا ہوئے اور ان کی پرورش ہوئی۔
اگرچہ رونالڈو اور جارجینا نے تاحال شادی کی تاریخ یا مقام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم برطانوی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب 8 اگست کو متوقع ہے، جس نے کھیلوں اور شوبز کی دنیا میں خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔