اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی چیئرمین بیگم عشرت اشرف نے پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زہرا کی کامن ویلتھ گیمز میں ایک مثالی کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی پوری کوشش ہوگی کہ فاطمہ زہرا کو وہ تمام وسائل مہیا کریں جو ایک اعلی ایتھلیٹ کو چاہئے ہوتے ہیں تاکہ فاطمہ زہرا آنے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ واضح رہے کہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والی باکسر فاطمہ زہرا نے سکاٹ لینڈ میں کھیلی گئی گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 60 کلوگرام میں کانسی کا میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز میں 6 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں اتھلیٹکس، باکسنگ، سوئمنگ، جمناسٹک، جوڈو اور لان باولز تھے۔ لیکن اتھلیٹکس کے ایونٹ میں ارشد ندیم اور جوڈو میں شاہ حسین بھی ہار گئے اور کوئی میڈل حاصل نہ کر سکی.