اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کرکٹر محمد اعجاز بٹ کی برسی پیر 3 اگست کو منائی گئی۔ وہ 10 مارچ 1938 کو سیالکوٹ میں ۔ اعجاز بٹ نے اپنے کیرئیر میں 62-1959 کے دوران 8 ٹیسٹ میچ کھیلے ۔وہ وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز تھے۔ انہوں نے لاہور، ملتان، پنجاب اور راولپنڈی کی طرف سے بھی اول درجہ کرکٹ میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے اول درجہ کرکٹ کیرئیر کا آغاز 16 جنوری 1956 کو پاکستان کا دورہ کرنے والی میلبورن کرکٹ کلب کی ٹیم کے خلاف پاکستان یونیورسٹیز کی طرف سے کیا اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اور 97 رنز سکور کیے بدقسمتی سے وہ صرف 3 رنز کی کمی سے اپنی اولین سنچری سکور نہ کر سکے ۔ اعجاز بٹ نے 57-1956 میں قائد اعظم ٹرافی کے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 56.25 کی اوسط سے 225 رنز بنائے جس میں 147 کی اننگ بھی شامل تھی ۔ محمد اعجاز بٹ کو 1959 میں کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا ۔ انہوں نے پہلی باری میں 14 اور دوسری اننگ میں 41 ناٹ آوٹ کے ساتھ انھوں نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ اعجاز بٹ نے 6 ٹیسٹ میچوں کی 15 اننگز میں 2 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر 279 رنز بنائے جس میں 58 ان کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ 19.92 کی اوسط سے بنائے گئے ان رنزوں میں ایک نصف سنچری شامل تھی جبکہ 67 فرسٹ کلاس میچوں کی 120 اننگز میں 8 بار ناٹ آئوٹ رہ کر انھوں نے 3842 رنز بنائے۔ 161 ان کا بہترین سکور تھا۔ 34.30 کی اوسط سے بنائے گئے ان رنزوں میں 7 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل تھیں ۔1982 میں اعجاز بٹ کو آسٹریلیا کے پاکستانی دورے کے لیے مینیجر مقرر کیا گیا اور 1984میں انہیں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان پاکستان کے سیکریٹری کا عہدہ سونپا گیا جہاں وہ 1988 تک خدمات سر انجام دیتے رہے۔ اعجاز بٹ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدر بھی رہے۔ اکتوبر 2008میں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔اعجازبٹ 3 اگست 2023 کو 85 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی بتسی کے موقع پر کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔