ورلڈ انڈر 20 اتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے امریکہ میں شروع ہو گی، اتھلیٹ عطا اللہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ ورلڈ انڈر 20 اتھلیٹکس چیمپئن شپ (کل) بدھ 5 اگست سے امریکہ میں شروع ہو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ ورلڈ انڈر 20 اتھلیٹکس چیمپئن شپ (کل) بدھ 5 اگست سے امریکہ میں شروع ہو گی۔ جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے اتھلیٹس مختلف ایونٹس میں اپنی قسمت آزمائی کریں گے اور چیمپئن شپ میں 2007 سے 2010 کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے 100 میٹر ریس کے مقابلوں میں خیبرپختو نخوا سے تعلق رکھنے والے اتھلیٹ عطا اللہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور چیمپئن شپ 9 اگست تک جاری رہے گی



