لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) این سی اے وائٹ بال کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ، کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔ پہلے مرحلے میں 30 کھلاڑیوں نے شرکت کیا ۔ کیمپ کا آغاز 15جون کو لاہور میں ہوا تھا۔کھلاڑیوں نے مینز ٹیم اور نیشنل اکیڈمی کوچز کی نگرانی میں سکلز اور فٹنس سیشنز میں حصہ لیا۔وائٹ بال کیمپ کے کھلاڑی 11 اگست سے نیشنل چیمپئنز کپ کھیلیں گے۔چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ ملتان میں کھیلا جائے گا۔