دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 3 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔بودوگم اخیلیش نیابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس کے سبب ان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہو گا۔