سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) دوسرے نعمان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا رائونڈ (آج)منگل سے بلو گرام فٹ بال گرانڈ سوات میں شروع ہو گا۔ مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان نے بتایا کہ مانیار کلب اگلے رانڈ میں ینگ فائٹر شموز کے خلاف کل بدھ کو کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا تیسرے رائونڈ کا4 اگست کو دلاور شہید اور اوڈیگرام کی ٹیمیں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ 5 اگست کو مانیار کلب اور ینگ فائٹر شموز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔6 اگست کو اتحاد بریکوٹ اور منگلور الیون/ینگ ایس ایس الیون کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ 7 اگست کوعلیگرامہ الیون کا مقابلہ شہباز ڈھری سے ہوگا۔8 اگست کو اقبال ڈاگے اور انگار گلجبہ کی ٹیموں کے درمیان ٹکرا ہوگا۔ 9 اگست کو انتظار بلو گرام اور منگلور اکیڈمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور 10 اگست کو پرنس منگلور اور ینگ مین/چٹان قمبر کی ٹیموں کا ٹکرا ہوگا۔