Sports
جوڈ بیلنگھم اور عثمان طارق کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل
انگلینڈ کے اسٹار فٹ بالر جوڈ بیلنگھم اور پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مصنف سہیل عمران98K بار پڑھا

انگلینڈ کے اسٹار فٹ بالر جوڈ بیلنگھم اور پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
جوڈ بیلنگھم نے عثمان طارق کے منفرد بولنگ اسٹائل کا سامنا کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بولنگ کے حوالے سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔
پاکستان کے اسپنر نے اپنے مخصوص ایکشن سے انگلینڈ کے فٹ بالر کو بولنگ کروائی۔
عثمان طارق نے جوڈ بیلنگھم کی بیٹنگ کی تعریف بھی کی۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جوڈ بیلنگھم کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فیونکس کے شیئرز بھی خرید رکھے ہیں۔



