Sports
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ شروع، ہوم ٹیم کی بیٹنگ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پورٹ آف اسپین میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے، میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مصنف Abdullah53K بار پڑھا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پورٹ آف اسپین میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے، میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کھیل کے پہلے روز کا پہلا سیشن بارش سے متاثر رہا جہاں کھانے کے وقفے سے قبل صرف 9.5 اوورز کے کھیل ہوا، اس دوران ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز اسکور کیے۔
دوسرے سیشن میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے بیٹنگ جاری ہے، جہاں ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنالیے۔
ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ 46، عامر جانگو 26، ٹیگنرائن چندرپال 15 اور کیویم ہوج 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔



