عماد وسیم کی سابق اہلیہ اور ان کے 3 بچوں کی والدہ ثانیہ اشفاق نے اپنی ازدواجی زندگی، طلاق اور پیش آنے والے واقعات کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ 
ثانیہ اشفاق اس وقت برطانیہ میں اپنے تین بچوں کے ساتھ بطور سنگل مدر زندگی گزار رہی ہیں۔
اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ اشفاق نے بتایا کہ میری عماد وسیم سے آن لائن ملاقات ہوئی تھی، ابتدا میں عماد انتہائی مہربان، محبت کرنے والے اور ہمدرد انسان لگے، دونوں میں محبت ہوئی اور پھر شادی ہوگئی، شادی کے بعد میں برطانیہ چھوڑ کر پاکستان منتقل ہوگئی اور اپنے خاندان اور دوستوں سے دور ہوگئی۔