لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2026ء ) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹر یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے طاقت درکار نہیں ہے، میں صرف پاکستان کرکٹ کے فروغ اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، چاہتا ہوں جو بھی ذمہ داری ادا کروں، میرے ہاتھ پیر نہ باندھے جائیں، کے ایچ اے لیجنڈ ارینا، گلشن اقبال میں یونس خان اکیڈمی سے اچھے اور بہترین کھلاڑی سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونس خان اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 48 سالہ یونس خان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کے حوالے سے اپنی خدمات انجام دے کر ملک اور قوم کا نام بلند کرنا چاہتا ہوں،کوشش ہے کہ پاکستان کرکٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کریں۔