مرحوم ذیشان ریاض کی صوبے میں سکواش کی ترقی کے لئے کاوشیں قابل تعریف ہیں، حاجی نواب خان
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر اور ہمدرد فانڈیشن مانیار سوات کے جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے خزانچی مرحوم ذیشان ریاض کی ص

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر اور ہمدرد فانڈیشن مانیار سوات کے جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے خزانچی مرحوم ذیشان ریاض کی صوبے میں سکواش کی ترقی کے لئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے خزانچی ذیشان ریاض کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے بھی اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



