لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2026ء )  پاکستان کے دو مزید کرکٹرز نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں معاہدے کر لیے جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا جافنا کنگز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، انہیں افغانستان کے ابراہیم زدران کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آل راؤنڈر افتخار احمد دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے، انہیں افغان فاسٹ باؤلر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ادھر کینڈی رائلز نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی سری لنکا پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے ہیں۔