کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔ ایونٹ کے دوران ان کا اپنی ٹیم کینڈی رائلز کے ساتھ 19 جولائی کے میچ میں شامل نہ کرنے پر اختلاف بھی ہوا۔ کولمبو کیپٹلز کے خلاف میچ میں انہیں امپکٹ پلیئر کے طور پر کھلانے کا کہا گیا تاہم آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا، جس پر شاہین آفریدی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔کینڈی رائلز انتظامیہ کی جانب سے معذرت کے بعد شاہین آفریدی بعد کے میچز میں شریک ہوئے تھے۔شاہین آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ کے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔