شاہد آفریدی کابراڈ پیک حادثے میں جاں بحق نرمل پرجا اور دیگر کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی تودے کے المناک حادثے میں عالمی شہرت یافتہ برطانوی نڑاد نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی تودے کے المناک حادثے میں عالمی شہرت یافتہ برطانوی نڑاد نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا (نمز دائی) اور دیگر جاں بحق کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ ہیرو کھیل کے میدانوں تک محدود نہیں ہوتے بلکہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر کے جرات، عزم اور حوصلے کی نئی مثالیں قائم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نرمل پرجا نے اپنی غیر معمولی ہمت، نظم و ضبط اور غیر متزلزل عزم سے یہ ثابت کیا کہ مضبوط ارادوں کے ساتھ ناممکن اہداف بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے بقول نرمل پرجا کی کامیابیاں صرف کوہ پیمائی تک محدود نہیں رہیں بلکہ انہوں نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے حوصلہ اور امید دی۔سابق قومی کپتان نے براڈ پیک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نرمل پرجا اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے دیگر کوہ پیماؤں کی المناک موت کوہ پیمائی کی دنیا ہی نہیں بلکہ کھیل اور مہم جوئی سے وابستہ ہر فرد کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ نرمل پرجا اور ان کے ساتھیوں کی جرات، بہادری اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلیں ان کی زندگی اور کارناموں سے رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام کوہ پیماؤں کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
Share
ٹیگز