مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا: یونس خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا، پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا، پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اور ڈیلیوری اہم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ٹیم میں جو سب سے کمزور پوزیشن پر ہو، میں ہمیشہ اس کے پیکیج کی بات کرتا ہوں۔ سابق کپتان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو ہمیشہ کہا ہے مجھے رول دیں تو کام کرنے کا پورا موقع دیں، پاکستان کرکٹ میں واپسی ممکن ہے، لیکن اس کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی۔یونس خان نے کہا کہ 2003ورلڈ کپ کے بعد بھی سینئر کھلاڑیوں کے جانے پر ہم نے ذمہ داری اٹھائی تھی، اگر کھلاڑی بڑا سوچیں گے تو نتائج بھی بڑے اور مثبت آئیں گے۔
Share
ٹیگز