Sports
مسٹر امریکا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: رمیز ابراہیم نے گولڈ میڈل لے کر تاریخ رقم کر دی
پاکستانی ایتھلیٹ رمیز ابراہیم نے مسٹر امریکا چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
مصنف Fatima149K بار پڑھا

پاکستانی ایتھلیٹ رمیز ابراہیم نے مسٹر امریکا چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
رمیز ابراہیم امریکا میں منعقد ہونے والی مسٹر امریکا انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر بن گئے۔
اُنہوں نے اتوار کو ہونے والے مقابلے میں 25 ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان مینز فزیک کیٹیگری میں ہونے والے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مسٹر امریکا انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ججز نے رمیز ابراہیم کی جسمانی ساخت اور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل پاکستان کے نام


