جے-30 صبح نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی سنگلز اور ڈبلز سیمی فائنلز میں شاندار رسائی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2026ء) پاکستانی کھلاڑیوں نے جے-30 صبح نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سنگلز سیمی فائنلز میں دو جبکہ ڈبلز س

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2026ء) پاکستانی کھلاڑیوں نے جے-30 صبح نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سنگلز سیمی فائنلز میں دو جبکہ ڈبلز سیمی فائنلز میں بھی دو جگہیں حاصل کر لیں۔سنگلز مقابلوں میں زوہیب افضل ملک نے ہم وطن عبدالباسط کو 6-4، 6-7(1)، 6-2 سے شکست دی جبکہ احتشام ہمایوں نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد امیر مزاری کو 7-5، 6-7(4)، 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ڈبلز مقابلوں میں عامر مزاری اور عمر جواد ملک نے احتشام ہمایوں اور ایم حسن عثمانی کو 3-6، 6-3، (13-11) سے شکست دی جبکہ حمزہ رومان اور زوہیب افضل ملک نے عبدالباسط اور حاذق عاصم کو 7-5، 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جے-30 صبح نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 16 ممالک کے 55 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں،ان میں 33 بوائز اور 22 گرلز کھلاڑی شامل ہیں۔ شرکت کرنے والے ممالک میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سنگاپور، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، سپین، کینیڈا، سویڈن، جرمنی، جاپان اور پاکستان شامل ہیں۔صبح نو کی چیئرپرسن اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شاہدہ کوثر فاروق نے آج پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری چیمپئن شپ کے مقابلے دیکھے اور شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس بین الاقوامی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد صبح نو، پارک ویو سٹی، دیوان سیمنٹ، بینک الفلاح اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ ان اداروں کا قابلِ قدر تعاون ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔بوائز سنگلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں زوہیب افضل ملک (پاکستان) نے عبدالباسط (پاکستان) کو 6-4، 6-7(1)، 6-2 سے شکست دی۔ احتشام ہمایوں (پاکستان) نے امیر مزاری (پاکستان) کو 7-5، 6-7(4)، 7-5 سے شکست دی۔فاسین سنچالونگ (تھائی لینڈ) نے حسن عثمانی (پاکستان) کو 6-0، 7-6(1) سے شکست دی۔ریحان گوناوردھنا (سری لنکا) نے جیکب لیٹسچ (جرمنی) کو 2-6، 6-3، 6-3 سے شکست دی۔گرلز سنگلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں پولینا سوشکووا (قازقستان) نے واروارا روبتسووا (روس) کو 6-4، 1-6، 7-6(5) سے شکست دی۔ پلوئیپیتچ ڈونگکھیاؤ (تھائی لینڈ) نے اریانا گریگورین (روس) کو 6-1، 6-1 سے شکست دی۔آئلِن باکیئیوا (قازقستان) نے انیاوی پیسارنپانوونگ (تھائی لینڈ) کو 6-2، 6-3 سے شکست دی۔ادیما السیپولووا (قازقستان) نے یوچی لی (چین) کو 6-3، 3-6، 6-4 سے شکست دی۔بوائز ڈبلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں عامر مزاری /عمر جواد ملک (پاکستان) نے احتشام ہمایوں /ایم حسن عثمانی (پاکستان) کو 3-6، 6-3، (13-11) سے شکست دی۔ جیکب لیٹسچ (جرمنی) /جین ڈی سیرام (سری لنکا) نے ریحان گوناوردھنا /آہل کلییل (سری لنکا) کو 3-6، 6-3، (10-8) سے شکست دی۔حمزہ رومان /زوہیب افضل ملک (پاکستان) نے عبدالباسط/حاذق عاصم (پاکستان) کو 7-5، 6-3 سے شکست دی۔فاسین سنچالونگ/تھیراپات سامرتوانیچا (تھائی لینڈ) نے محمد یحییٰ (پاکستان) /برینن این جی (سنگاپور) کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔گرلز ڈبلز کوارٹر فائنلز مقابلوں میں پلوئیپیتچ ڈونگکھیائو/انیاوی پیسارنپانوونگ (تھائی لینڈ) نے یانا چوہدری (بنگلہ دیش) /یجیا وانگ (چین) کو 6-1، 6-1 سے شکست دی۔ واروارا روبتسووا (روس) /شوان یی وائی (چین) نے خدیجہ خلیل (پاکستان) /زینیا سیمینوا (قازقستان) کو 6-0، 6-2 سے شکست دی۔آئلِن باکیئیوا /ڈینیلیا بیسائیبائیوا (قازقستان) نے پولینا سوشکووا (قازقستان)/گتھمی ریانا فرنینڈو (سری لنکا) کو 4-6، 7-6(5)، (13-11) سے شکست دی۔



