Sports
سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت لی
را ولپنڈی ٹیسٹ 4 دن میں ختم ہو گیا، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔
مصنف Hassan Shabbar105K بار پڑھا

راولپنڈی ٹیسٹ 4 دن میں ختم ہو گیا، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔
آج ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 جبکہ رضا اللّٰہ 2 اور سلمان علی آغا اور ثاقب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم، سری لنکا کو 82 رنز کی برتری حاصل


