سری لنکا نے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی، جبکہ سیریز قومی ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو جیت کےلیے 169 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
اس میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بجھی بجھی نظر آئی، سوائے کپتان صاحبزادہ فرحان کے کوئی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔