Sports
انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
فیصل آباد میں جاری انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
مصنف Abdullah30K بار پڑھا

فیصل آباد میں جاری انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پیر کو ہونے والے میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 105رنز بنائے۔ شہر بانو 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سری لنکا کی لیمانسا تھلاکا رتنے نے 14 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سری لنکا انڈر 19 ویمن ٹیم نے ہدف 14ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سنجنا کویندی نے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔



