وسیم اکرم ڈراموں میں اداکاری کیلئے تیار،ماہ نوربلوچ پہلی ہیروئن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2026ء) پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کی ٹی وی ڈراموں میں انٹری کی خبریں سامنے آئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2026ء) پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کی ٹی وی ڈراموں میں انٹری کی خبریں سامنے آئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم کو معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے جس کی ہدایتکاری فہیم برنی کریں گے۔ڈرامہ ابھی ابتدائی مراحل پر ہے اور فنکاروں سے بات چیت جاری ہے تاہم کاسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ۔وسیم اکرم اس سے قبل فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں اداکاری کر چکے ہیں تاہم یہ ان کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ہو گا۔اس خبر پر اداکارہ جویریہ عباسی نے خوشی کا اظہار کیاجبکہ بعض صارفین نے وسیم اکرم کی ممکنہ کاسٹنگ پر تنقید بھی کی۔



