تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹیم میں تین جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے، پاکستان کی ٹیم میں رضا اللّٰہ کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں، جبکہ خواجہ نافع وکٹ کیپر ہوں گے۔