Sports
آئی سی سی نے محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی۔
مصنف سہیل عمران62K بار پڑھا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی۔
آئی سی سی کے مطابق محمد نواز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی ہے۔
محمد نواز نے پہلے ہی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا تھا اور رضاکارانہ معطلی اختیار کر لی تھی۔
آئی سی سی کے مطابق کرکٹر محمد نواز پر 3 مہینے کے لیے پابندی عائد کی گئی، یہ پابندی یکم مئی تک تھی۔



