Sports
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
مصنف Bilawal Soomro51K بار پڑھا

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ویمنز نے اسکاٹش ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان ویمنز نے 125 رنز کا ہدف 17 گیندوں پہلے حاصل کر لیا، گل فیروزہ 54 اور کپتان منیبہ علی 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
اسکاٹ لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے، کپتان کیتھرین نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔



