National
میر رضا، احمد بھاردے کے الیکٹرانک آلات کا لائیو فرانزک لیب سے معائنہ کروانے کیلئے 10 دن کی مہلت
کراچی کی جوڈیشل عدالت نے میر رضا کیس میں میر رضا اور ان کے بزنس پارٹنر احمد بھاردے کے الیکٹرانک آلات کا لائیو فرانزک لیب سے معائنہ کروانے کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی۔ آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہ
مصنف امین انور127K بار پڑھا

کراچی کی جوڈیشل عدالت نے میر رضا کیس میں میر رضا اور ان کے بزنس پارٹنر احمد بھاردے کے الیکٹرانک آلات کا لائیو فرانزک لیب سے معائنہ کروانے کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی۔ آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔
میر رضا کیس میں جے آئی ٹی کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید خان جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئے، چالان جمع کروانے کیلئے مہلت مانگی اور بتایا کہ 7 نومبر کو ہونے والے جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس کے منٹس عدالت میں جمع کروا دیے جبکہ دوسرا اجلاس آج ہونا ہے، تفتیش مکمل کرنے کیلئے 14 روز کی مہلت دی جائے، عدالت نے 10 روز کی مہلت دیتے ہوئے آئندہ اجلاس کے منٹس سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
میر رضا کیس کی مشترکہ تحقیقات میں پیشرفت، احمد بھاردے کا پستول فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا


