National
نئے صوبوں کی تشکیل پر ریفرنڈم کروانے میں کوئی حرج نہیں: عطاء اللّٰہ تارڑ
وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت کا مؤقف واضح ہے، اس حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہیے، اگر عوام نئے صوبوں کے حق میں فیصلہ دیں تو صوبے بنا دیے جائیں اور اگر مخالفت کریں تو
مصنف Naila Abbas123K بار پڑھا

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت کا مؤقف واضح ہے، اس حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہیے، اگر عوام نئے صوبوں کے حق میں فیصلہ دیں تو صوبے بنا دیے جائیں اور اگر مخالفت کریں تو ایسا نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ عوامی رائے کا راستہ ہموار کیا جائے اور فیصلے عوام کی مرضی کے مطابق ہونے چاہئیں، ریفرنڈم کروانے میں کوئی حرج نہیں، آئین میں قومی اہمیت کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرانے کی شق واضح ہے۔
الیکشن کمیشن: عطاء اللّٰہ تارڑ کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ


