وزیراعظم شہباز شریف سے غیرملکی مائننگ کمپنی کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ملک ہے، ان وسائل سے استفادہ کرکے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریکوڈک سے بلوچستان کے عوام کیلیے روزگار، ہنرمندی اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔