وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس سوم کی زندگی عوامی خدمات کے لیے غیرمتزلزل عزم سے عبارت ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ چھ سال بعد بحال ہوچکا ہے۔
اسلام آباد میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔