National
پی ٹی آئی کو ہمدردی کارڈ سوٹ کرتا ہے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہمدردی کارڈ سوٹ کرتا ہے۔
مصنف Aqib Ali119K بار پڑھا

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہمدردی کارڈ سوٹ کرتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ آؤٹ آف بکس کوئی ڈیل، کوئی ڈھیل، کوئی ایسی چیز جو لوگ سوچ رہے ہیں کچھ بھی نہیں ہونے جارہا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان سے ملاقات نہیں کرنی ہوتی تو وکیل کیوں رکھتے، بانی کی مشکلات کچھ ان کے ذاتی فیصلے اور حکومتی دور کے کچھ کاموں کی وجہ سے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے لوگ آئے روز مائنس پر مائنس ہوتے جارہے ہیں، یہ جان بوجھ کر ایسے حالات بناتے ہیں، ان کو ہمدردی کارڈ سوٹ کرتا ہے۔
کل محسن نقوی نے جو بات کی اس کے بعد کوئی اعتراض نہیں رہ جاتا، رانا ثناء


