مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی ہے، ناران، جھیل سیف الملوک، بٹہ کنڈی، بیسر اور جھیل لولوسر کے علاقے شامل ہیں جہاں برفباری ہوئی ہے۔
کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشینری سڑک سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ناران بازار میں 2 انچ سے زائد برف پڑچکی ہے۔
مانسہرہ سے کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق بٹہ کنڈی، سہوچ اور ملحقہ علاقوں میں 6 انچ سے زائد برف پڑچکی ہے، جھیل سیف الملوک روڈ جیپوں کے لیےعارضی طور پر بند ہے۔