خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کے لیے وفاق سے 18 ارب روپے کی گرانٹ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وفاقی سیکریٹری تعلیم کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت مالی تعاون فراہم کرے۔
مزید کہا گیا کہ وفاقی وزارت تعلیم خیبر پختونخوا کی جامعات کا مالی معاملہ فنانس ڈویژن کے ساتھ اٹھائے، فنڈنگ گیپ سے اعلیٰ تعلیم کے معیار اور غریب طلبہ کی رسائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔