وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جادو ٹونے سے حکومتیں چلتی ہیں نہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے حکومتیں گرتی ہیں، کچھ بیروزگار اور سیاسی یتیم نئے ٹھکانے تلاش کرنے کےلیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو پنجاب کا ماڈل بنا دیا ہے، پنجاب کا گورننس کا ماڈل دوسرے صوبے میں مثال بن چکا ہے۔