کراچی میں رات گئے پولیس نے مختلف مقامات پر مقابلوں کے بعد گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سی آر پٹہ کے قریب مقابلہ کے بعد گھروں میں ڈکیتی میں ملوث زخمی سمیت 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہے جو 3 سالہ بچے کو ساتھ لے کر وارداتیں انجام دیتے تھے۔