National
کے پی و بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 74 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں کارروائیاں کر کے 74 خوارج ہلاک کر دیے۔
مصنف زرمین زہرا182K بار پڑھا

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں کارروائیاں کر کے 74 خوارج ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مختلف جھڑپوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 31 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 3 نومبر سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشنز جاری ہیں جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا کچھی اور خاران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشت گرد ہلاک 


