کراچی کے علاقے گزری میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے ایک کروڑ روپے سے زائد چھین لیے گئے، پولیس نے غیرملکی خاتون کی شکایت پر متاثرہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ شہری غیر ملکی خاتون کا ملازم ہے، غیر ملکی خاتون اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہے، واقعہ مشکوک ہے، خاتون نے کم رقم بینک سے نکالنے کا کہا تھا، متاثرہ شہری کے بیان کی ویریفکیشن کی جارہی ہے۔