نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے متعلق آئندہ 12 گھنٹے کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔ 
اسلام آباد سے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے  جاری الرٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ جبکہ نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، خانیوال، فیصل آباد میں رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔