منگھوپیر میں ڈکیتی کے دوران طالبعلم روشم کی ہلاکت کے کیس میں شوکاز نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے پولیس افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں منگھوپیر میں ڈکیتی کے دوران طالبعلم روشم کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شوکاز نوٹس جاری ہونے کے باوجود ایس ایس پی ایس آئی یو اور تفتیشی افسر (ایس آئی او) عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جس پر عدالت نے دونوں افسران کے  50، 50 ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ دونوں افسران کو گرفتار کرکے 17 نومبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔