کلگام واقعہ پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کلگام حملے کی فالس فلیگ کارروائی کسی سنجیدہ ردعمل کے قابل نہیں۔ 
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے، بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز کے ہتھکنڈوں سے پاکستان پر الزام تراشی بےبنیاد ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلے سوشل میڈیا پر، اس کے بعد الیکٹرونک میڈیا پر پاکستان پر بےبنیاد الزام تراشی کی۔ کلگام سی آر پی ایف حملے سے متعلق خبریں چلانا ہندوتوا رجیم کے حامی بھارتی میڈیا کا پرانا اور فرسودہ ہتھکنڈا ہے۔