National
سلمان اکرم راجہ نے لطیف کھوسہ کے بیانات کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دیدیا
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لطیف کھوسہ کے بیانات کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔
مصنف Shaukat Pirzada59K بار پڑھا

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لطیف کھوسہ کے بیانات کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حامی رہے ہیں، ریفرنڈم سے متعلق خدشات دور کرنا ضروری ہیں۔



