National
اپر کوہستان اسکینڈل: ملزم کیشیئر مشرف شاہ کی 51 کروڑ سے زائد کی پلی بارگین درخواست منظور، رہائی کا حکم
احتساب عدالت پشاور میں اپر کوہستان اسکینڈل کے ملزم کیشیئر مشرف شاہ نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
مصنف دانیال عزیز35K بار پڑھا

احتساب عدالت پشاور میں اپر کوہستان اسکینڈل کے ملزم کیشیئر مشرف شاہ نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
مشرف شاہ کی 51 کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 424 روپے کی پلی بارگین درخواست کی منظور دے دی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کی تمام جائیداد اور رقوم حکومتِ خیبر پختونخوا کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔
فیصلے کے مطابق احستاب عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے، نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کو سزا یافتہ تصور کرتے ہوئے نااہل قرار دیا گیا۔



