National
147 انکم ٹیکس افسران میں سے صرف 14 فیصلے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ٹیسٹ رپورٹ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نوٹسز جاری کرنے کی گتھی، بورڈ کے افسران کے ٹیسٹ نے سلجھا دی۔ ٹیسٹ نتائج کے مطابق ایف بی آر افسران نوٹس کا مسودہ لکھ سکتے ہیں، قانون کو سمجھ کر فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
مصنف fahad30K بار پڑھا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نوٹسز جاری کرنے کی گتھی، بورڈ کے افسران کے ٹیسٹ نے سلجھا دی۔ ٹیسٹ نتائج کے مطابق ایف بی آر افسران نوٹس کا مسودہ لکھ سکتے ہیں، قانون کو سمجھ کر فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
کراچی کے ان لینڈ ریونیو افسران کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیسٹ لیا گیا۔ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ٹیسٹ میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران شریک ہوئے۔
ٹیسٹ نتیجے کے مطابق دونوں مضامین کا امتحان دینے والے 139 افسران میں سے چار افسران دونوں محکموں میں فیصلے کرنے کے اہل پائے گئے۔ سیلز ٹیکس کا ٹیسٹ دینے والے 150 میں سے 15 افسران کیس کا فیصلہ کرنے کے اہل پائے گئے۔



