National
کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب کی بہتری کیلئے کام جاری ہے: مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔
مصنف Anwar Danish186K بار پڑھا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں سڑک کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چنیسر ٹاؤن میں301 اعشاریہ 433 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کر لیا۔


