نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، بہتر پالیسیوں اور عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے اس شعبے کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔
پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں متعدد قیمتی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔