اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 نومبر 2026ء ) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ میں محترمہ میڈم مریم نواز کو کہوں گا کہ اپنے والد سے پوچھ لیں کہ ہماری پرورش کس ماحول میں ہوئی اور چوہدری شجاعت کس طرح کا شخص ہے، یہ انتہائی گری ہوئی بات ہے، اگر میں کچھ کہوں گا تو پھر عورت کارڈ نہ کھیلا کریں، اگر آپ سیاست میں ہیں اور اس طرح کی گری ہوئی گھٹیا باتیں کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ میں نے پنجاب میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی، اگر حکومت کا ایک اتحادی اس بات کی نشاندہی کرے کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے تو اس بات کا ادراک انٹرویو سامنے آنے کے بعد سب کو ہوگیا ہے۔